پاکستان
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکارانکےوکیل اڈیالہ جیل لے کر پہنچے ، جس کے بعد جیل حکام نے ان کو رہا کردیا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔
راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج اور خطاب کر سکیں گے جب کہ توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج سے دُور رہیں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دوران سماعت عدالت نے لا افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں۔ لا افسر نے جواب دیا ہمیں 2 دن کا وقت دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پاکستان
حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام
ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار گفتار اور اخلاق وعمل سے ثابت کریں کہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے۔ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺصرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔
یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔
جرم
سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے قریب گیس کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
محکمہ کی ٹاسک فورس نے کارروائی کے بعد غیر قانونی پائپ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGC) نے اسلام آباد کے مضافات میں ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے وسیع غیر قانونی گیس نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔
یہ آپریشن خطے میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی ٹاسک فورس نے اسلام آباد کے علاقے ونی گجراں میں گیس کے غیر قانونی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
غیر قانونی پائپ لائن کو قبضے میں لے کر فوری کارروائی کی گئی، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹاسک فورس نے گھریلو گیس کنکشن کے غیر مجاز تجارتی استعمال میں ملوث آٹھ صارفین کے گیس کنکشن کاٹ دئیے۔
یہ رابطہ منقطع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول F8، G15، چٹھہ بختاور اور بگا شیخان میں کیا گیا۔
یہ آپریشن سوئی ناردرن کی گیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور خطے میں گیس کے وسائل کی منصفانہ اور قانونی تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی اضافی مجرموں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔

کراچی: پاکستان میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4,100 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے ، جس کی قیمت 2,00,000 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
اسی طرح 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3,522 روپے کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ کے مطابق 171,468 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 183,333 روپے فی تولہ ہے۔مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقرر ہے۔
یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں میں لگاتار کمی جاری ہے ۔
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا