- Home
- News
لیڈروں کے ساتھ عام کارکنوں کو بھی رہائی کو موقع ملنا چاہیے،اعتزاز احسن
9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے،رہنما پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں واقعات ہوئے کہیں پولیس نہیں پہنچی،سمجھ سے بالاتر ہے کہ جہاز کو آگ کیسے لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی و سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ویڈیوز اور آڈیوز کا ذکر کرنا چاہتا ہوں،ایک ویڈیو ہے جس میں ایک صاحب کا چہرہ نظر آ رہا ہےوہ کہہ رہے کہ چیف جسٹس اور اعتزاز احسن عمران خان سے مل کر سازش کر رہے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ اعتزاز احسن وکلاء میں کروڑوں روپے تقسیم کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں بار بار کہا جا رہا ہے کہ جسٹس بندیال اعتزاز احسن اور عمران خان منصوبے بنا رہے ہیں یہ ایک بڑی بہودہ قسم کی آڈیو ویڈیو ہے اگر میں چیف جسٹس اور عمران خان پیسے بانٹ رہے ہیں تو ایجنسیز اور سکیورٹی اداروں کو کیوں پتا نہیں چلا،میرے اور عمران کے پچھے ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں،ایجنسیاں تو یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان سوچ کیا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو لگنے والی آگ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خاص کیمیکل سے آگ لگائی گئی،کسی پر کیمیکل سے آگ لگانے کا مقدمہ نہیں بنا،چیف جسٹس آف پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹی سازش میں ملوث کیا جا رہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے اس بندے کو پہچانیں اور پکڑیں،لیڈروں کو پتلی گلی سے باہر نکالا جا رہا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کے بعد رہا کیا جا رہا ہے،اسد عمر سمیت دیگر بڑے بڑے لوگوں کو چھوڑا جا رہا ہے،عام کارکن کو بھی رہائی کا موقع ملنا چاہیے۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے مواد بارے کاروائی کریں گے،آئی جی سے سوال کرتا ہوں کہ 7 آٹھ گھنٹے ٹولیاں زمان پارک سے نکل کر جلاؤ گھیراؤ کرتی رہیں،آئی جی صاحب بتائیں 7 آٹھ گھنٹے آپ کیا کرتے رہے؟،9 مئی کے کیسوں میں سے بڑا کچھ نکلے گیا،یہ سب کیوں ہوا کس نے کیا سب معاملات کھلیں گے۔
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 14 منٹ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 10 منٹ قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- ایک گھنٹہ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 24 منٹ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل