Advertisement

یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے

یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 7th 2023, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔

گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔

منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔

علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔

یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

Advertisement