Advertisement
پاکستان

غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا باعثِ تشویش ہے، صدر مملکت

فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 7th 2023, 3:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا باعثِ تشویش ہے،  صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں تحفظِ خوراک کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا، یہ تمام شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہےکہ وہ خوراک کے احتیاط کے ساتھ استعمال کو فروغ دینے کردار ادا کریں۔

ہمیں لوگوں کو کھانے کو صحیح طریقے سے سنبھالنے اور تیار کرنے کے علاوہ گھر کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ تحفظِ خوراک کے عالمی دن 7 جون 2023 کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن تحفظِ خوارک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جارہا ہے۔

غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا اور خوراک سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے روزانہ 5 سال سے کم عمر کے اوسطاً 340 بچوں کا موت کے منہ میں چلے جانا باعثِ تشویش ہے۔

اس صورت حال سے بچاؤ ممکن ہے، ہم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا کر، مضرِصحت خوراک ختم کر کے اور خوراک سے متعلق خطرات کو کم کر کے لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement