زرعی شعبے کی شرح نمو 1.55 فیصد، لائیو سٹاک کی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے پیش کیا، معاشی اہداف مکمل نہیں ہوسکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال بڑا مشکل اور چیلنجنگ سال تھا، جہاں 2017 میں ملک تھا ہمیں اس ملک کو وہاں دوبارہ لے جانا ہے، اس حکومت نے جب حکومت سنبھالی تب شدید پریشر تھا اگر یہ حکومت کچھ عرصہ بعد آتی تو پاکستان کا کیا حال ہوتا اسکا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔
2017میں پاکستان کی معیشت دنیا کی 24ویں معیشت بن چکی تھی اور 2022 میں پاکستان کی معیشت بدقسمتی سے دنیا کی 47 ویں معیشت بن گئی۔
ہماری حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو جی ڈی پی گروتھ 6% تھی، زرعی شعبے کی شرح نمو 1.55 فیصد، لائیو سٹاک کی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ برآمدات کا متعین ہدف بھی حاصل نہ سکا، جولائی سے مئی 25 ارب 36 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں۔
اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی اکاؤنٹس کا ہے، اب ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں، آنے والا بجٹ عوام کیلئے سازگار ہوگا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا، معاشی گراوٹ اب رک چکی ہے، ملک کی معیشت کو مزید بہتر بنائیں گے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل



