پاکستان

پنجاب نگران حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب، ہرتال ختم

چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 9 2023، 10:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب نگران حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب، ہرتال ختم

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں نگران وزیراطلاعات عامر میر اور وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے کہا کہ ہیلتھ پروٹیکشن بل کے نفاذ اوراسپتالوں میں سکیورٹی سمیت ان کے دیگر مطالبات مان لیے گئے ہیں، اس لیے وہ ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا کہ چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔