پاکستان

صدر مملکت کی کاظم خان کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی کمیٹی فار فری میڈیا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر مملکت نے کمیٹی کے دیگر ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 9 2023، 12:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کی کاظم خان کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی کمیٹی فار فری میڈیا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاظم خان کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی کمیٹی فار فری میڈیا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ کمیٹی میں شامل ممتاز صحافی اپنے تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت نے کمیٹی کے دیگر ممبران ایاز خان، سردار خان نیازی، عامر محمود، ارشاد احمد عارف اور اعجاز الحق کو بھی مبارکباد دی ہے۔