- Home
- News
فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آئیگا نتالیہ سوئیٹک اورکیرولینا موچووا فائنل میں پہنچ گئیں
اب ان کو اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے
پیرس: پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک ، میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک اورجمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
آئیگا سوئیٹک نے سیمی فائنل میں حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد ما کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور اب ان کو اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے۔
کیرولینا موچووا نے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ سیکنڈ سیڈ ڈ آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 26 سالہ کیرولینا موچووا کل (ہفتہ کو) ہونے والے فائنل میں دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ٹاپ سیڈ ایگا سوئیٹک سے کھیلیں گی۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں2-6 اور 6-7(7-9)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 2 hours ago
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 hours ago
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- an hour ago
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 13 minutes ago
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 hours ago
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- an hour ago