پاکستان
حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کا اعلان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔
اس کیٹگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔
- ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس
- گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)
- پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی
- پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت
- Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا
پاکستان
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔
ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔
پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔
یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔
پاکستان
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی
مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی

اسلام آبا: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔
انوار الحق کاکڑ نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
جرم
سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے قریب گیس کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
محکمہ کی ٹاسک فورس نے کارروائی کے بعد غیر قانونی پائپ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGC) نے اسلام آباد کے مضافات میں ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے وسیع غیر قانونی گیس نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔
یہ آپریشن خطے میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی ٹاسک فورس نے اسلام آباد کے علاقے ونی گجراں میں گیس کے غیر قانونی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
غیر قانونی پائپ لائن کو قبضے میں لے کر فوری کارروائی کی گئی، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹاسک فورس نے گھریلو گیس کنکشن کے غیر مجاز تجارتی استعمال میں ملوث آٹھ صارفین کے گیس کنکشن کاٹ دئیے۔
یہ رابطہ منقطع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول F8، G15، چٹھہ بختاور اور بگا شیخان میں کیا گیا۔
یہ آپریشن سوئی ناردرن کی گیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور خطے میں گیس کے وسائل کی منصفانہ اور قانونی تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی اضافی مجرموں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا