جی این این سوشل

پاکستان

ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم

سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے  والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری  ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ میں ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔

ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے  والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری  ہوگا۔

پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کوکالعدم قرار دینے کی نئی درخواست دائر

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بنیادی حقوق کے آرٹیکل کے منافی ہے اس کو لازمی کالعدم ہونا چاہیے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کوکالعدم قرار دینے کی  نئی درخواست دائر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف نئی درخواست دائر کردی گئی ، شہری کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئ ہے جس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو کالعد م قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بنیادی حقوق کے آرٹیکل کے منافی ہے اس کو لازمی کالعدم ہونا چاہیے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں جیت نہ سکا  اور سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا  کیونکہ فائنل ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔

اس سے قبل ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی پول-اے کے میچ میں ازبکستان کو اٹھارہ دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ارباز نے 5، رانا عبدالوحید ارشد اور افراز نے تین تین جبکہ محمد عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے دو دو گول سکور کیے۔پاکستان کے محمد عاصم خان نے کویت کے المیزین عبداللہ کو 11/9، 11/7 اور 11/9 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll