لاہور : پاکستان اسٹیل میل کے ورکرز یونین کے رہنماؤں نے حکومت کو آکسیجن کی قلت کے خدشات کو ختم کرنے کا آسان حل بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں میں دن بدن اضافے ہو رہا ہے جس کے باعث ملک میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ممکن ہے، تاحال حکومت کی جانب سے اس مصیبت سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی لیکن پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین نے حکومت کو ملک سے آکسیجن کا خدشہ دور کرنے کا حل بتا دیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اسٹیل مل کے آکسیجن پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا جائے تو کورونا کی وجہ سے پیش آنے والی آکسیجن کی قلت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
ملازمین کی ورکر یونین کے رہنماؤں نے سٹیل میل کا آکسیجن پلانٹ کو ایک ہفتے میں فعال کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ روزانہ 520 ٹن آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جس کی مدد سے ملک میں پیدا ہونے والی آکسیجن کی طلب پوری کی جا سکتی ہے اور آکسیجن کی بلیک مارکٹینگ کا ختمہ کیا جا سکتا ہے۔
ورکرز کے مطابق 2015 سے بند اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کو 8 سے 12 دن میں فعال کیا جا سکتا ہے ۔
یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں 90فیصد آکسیجن کا استعمال ہو رہا ہے ۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 9 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 5 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 10 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل









