آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ ایشز سیریز جیتنے کےلئے پرعزم
میزبان ٹیم کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے،عثمان خواجہ


آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کرایشز سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 28 جون سے لارڈز ، لندن میں شروع ہوگا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو آئندہ میچزمیں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرے گی۔
جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔36 سالہ عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 141 جبکہ دوسرے اننگز میں 65 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- an hour ago

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 9 hours ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 2 hours ago

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 8 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 9 hours ago

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 6 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 3 hours ago

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 6 hours ago

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- an hour ago













