Advertisement

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

یہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ہمارے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Sep 16th 2026, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی فڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

محی الدین احمد وانی  نے کہا کہ یہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ہمارے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ہم بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ  رکن ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں اور کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے نظریے پر قائم ہیں۔

بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا نے شرکت کرنی ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • a day ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 4 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 6 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 8 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 8 hours ago
Advertisement