قومی اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کے لئے 14.48 ٹریلین روپے مالیت کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت کے اخراجات 14460 ارب روپے سے بڑھ کر 14480 ارب روپے ہو گئے


قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے لئے 14.48 ٹریلین روپے مالیت کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی ہے، بجٹ تجاویز کو قانونی تحفظ دینے کے لئے مالی بل 2023-24 کی بھی منظوری دیدی گئی۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے تحریک پیش کی کہ مالی بل 2023-24 زیر غور لایا جائے۔
ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے مالی بل ایوان میں پیش کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کو ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس میں مولانا عبدالاکبر چترالی، سائرہ بانو، نثار چیمہ، زہرہ ودود فاطمی، نواب شیر وسیر، آسیہ عظیم اور دیگر مختلف شقوں پر ترامیم پیش کیں جن کو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا جبکہ مولانا عبدالاکبر چترالی کی ایک ترمیم ایوان نے بل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔
اس طرح بل میں ایم کیو ایم رکن صلاح الدین کی ترمیم کو بھی ایوان نے مسترد کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تحریک پیش کی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قانونی تحفظ دینے کے لئے مالی بل 2023-24 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دیدی۔ سینیٹ تجاویز کی روشنی میں وزیر خزانہ کی طرف سے مالی بل 2023-24 میں پیش کردہ ترامیم کی بھی ایوان نے منظوری دیدی۔
9 جون کو ایوان میں پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ کی تجاویز پر ازسر نو غور و خوض کے بعد وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے ایوان میں بجٹ بحث اور سینیٹ تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریونیو اہداف اور بعض دیگر امور پر اعداد وشمار میں بعض تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا جس کے مطابق ایف بی آر کے محاصل کا ہدف 9200 ارب سے بڑھ کر 9415 ارب روپے ہو گیا، صوبوں کا 5276 ارب روپے سے بڑھ کر 5390 ارب روپے ہو گیا،
وفاقی حکومت کے اخراجات 14460 ارب روپے سے بڑھ کر 14480 ارب روپے ہو گئے، پنشن کا حجم 761 ارب روپے سے بڑھ کر 801 ارب روپے ہو گا، سبسڈی کا حجم 1064 ارب روپے جبکہ گرانٹس کا حجم 1405 ارب روپے ہو گا، ان تمام اقدامات کے نتیجہ میں بجٹ کے خسارے میں بہتری آئے گی، مالیاتی خسارہ 300 ارب روپے کم ہو جائے گا

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
- 17 منٹ قبل

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل کی جانیوالی شادی شدہ خاتون کی قبر کشائی آج کی جائے گی
- ایک گھنٹہ قبل

غیر اخلاقی اور گالیوں پر مبنی کونٹینٹ بنانے پر معروف یو ٹیوبر گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا،سرچ آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں،پی کےچدمبرم
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں : تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ناکام بنادیا
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار،انڈیکس 40 ہزار کی سطح پر بحال
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں،حنیف عباسی
- 15 گھنٹے قبل