Advertisement
پاکستان

مودی اورجوبائیڈن کااعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،شیخ رشید

امریکہ بھارت اعلامیہ کےاگلےروز ہی 2 پاکستانی سولین کو باڈر پر شہید کیا گیا،سربراہ عوام مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 25th 2023, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی اورجوبائیڈن کااعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کےاپنےاثاتےاپنی دولت اپنی اولاد ملک سے باہر ہیں اگر یہ اپنےاثاثےملک کےاندرلےآئیں توملک کےآدھےمسئلے حل اورآئی ایم ایف کا دباؤ کم ہو جائےگا۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےآنے یا نا آنےسے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔غیر مقبول حکمران جب صرف تقریروں اورتصویروں کےلیےلائےجاتےہیں تواقتصادی، داخلہ اورخارجہ پالیسیاں تباہ وبرباد ہو جاتی ہیں۔ یہ الیکشن میں جانےکی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ نہ عوام انہیں مانتی ہے اور نہ ہی دنیا انہیں تسلیم کرتی ہے۔ یہ عوام کے سہارےنہیں بےساکھیوں کےسہارےچل رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 مردہ پارٹیوں نےملک کوغریب کا قبرستان بنا دیا ہے۔ زرداری کو میثاق معشیت سے پہلے کرپشن کاحساب دینا ہوگا۔ ساری دنیا کو معلوم ہےیہ کرپٹ غیرمقبول اورچور دروازے سے لایا گیا قبضہ گروپ ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہتھکڑیاں، چادر چار دیواری کی تباہی، خواتین کی تضحیک یہ ہےشریفوں کی جمہوریت، خود سیر و تفریح موج میلے پر ہے اور غریب بےبس عوام پر 215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ 10روپےپیٹرول پرمزید لگ رہےہیں مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈ نگ اور اجناس کی قلت غریب کا مقدر ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ امریکہ بھارت اعلامیہ کےاگلےروز ہی 2 پاکستانی سولین کو باڈر پر شہید کیا گیا، پاکستان کواس کا بھرپورجواب دینا چاہیے۔مودی اورجوبائیڈن کااعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہےہمارےفوجی جوان دہشتگردوں کےخلاف روزجام شہادت نوش کررہےہیں اورامریکہ انڈیااعلامیہ میں ہمیں دہشتگردی کامرتکب ٹھہرایا گیا ہے

Advertisement
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 14 hours ago
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 days ago
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • a day ago
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 9 hours ago
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 14 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 14 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 14 hours ago
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 days ago
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 days ago
Advertisement