Advertisement
پاکستان

ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے،سراج الحق

انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جانی چاہیے،امیر جماعت اسلامی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 27th 2023, 2:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے، اور انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر اداروں اور خاندانوں کا کنٹرول ختم ہونا چاہئے، سیاسی جماعتیں مضبوط ہوں گی توجمہوریت مضبوط ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، لیکن انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جائے، ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، حالات مشکل ترین ہیں اس کے باوجود ہم ناامید نہیں، اسٹیٹس کو سے نجات کیلئے قوم اہل اور ایماندار لوگوں کا چناؤ کرے

Advertisement