جی این این سوشل

کھیل

زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کرلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کرلی۔

ہرارے میں زمبابوے اور امریکہ کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی کوالیفائر میچ میں میزبان ٹیم نے 304 رنز کے بہت بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 408 رنز بنائے، کپتان سین ولیمز نے 174 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سین ولیمز نے اپنی اننگز کے دوران 101 گیندوں کا سامنا کیا، انہوں نے اس دوران 21 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں زمبابوے 304 رنز کے بڑے مارجن سے فتحیاب قرار پائی۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی فتح بھارت کے نام ہے، رواں برس کے آغاز میں اُس نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 166 رنز کی بدولت 390 اسکور بورڈ پر سجائے تھے، جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

 

پاکستان

چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس  کا  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات شاید نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو آخر میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ رپورٹ دیکھی ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی۔ قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں، اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت کا رپورٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمیشن کے سربراہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہیں ان پر عمل کرلیں، بہت شکریہ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر ایوب

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر  ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے ایک ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری  جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll