جی این این سوشل

پاکستان

ہمیشہ ن لیگ نے ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، نواز شریف

نواز شریف سے مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمیشہ ن لیگ نے ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، نواز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ ن لیگ نے ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، پاکستان کا زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جز ہے۔

دبئی میں نواز شریف سے مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مریم صفدر بھی موجود تھیں، سیاسی اور معاشی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے اور ن لیگ کی آنے والی حکومت مسائل پر جلد قابو پا لے گی۔

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں، آئی ایچ آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں گزشتہ روز 2خواتین سمیت 7افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دو بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ پانچ افراد کے ساتھ شمال مغربی ایران کی ارمیا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

مشرقی ایران کے شہر نیشاپور میں فاطمہ عبداللہی نامی 27 سالہ خاتون کو شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک چھ خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو سب سے زیادہ پھانسی دی جاتی ہے۔ سزائے موت کے خلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد سے کسی بھی سال کے مقابلے میں گذشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ ایران 2022 کے موسم خزاں میں شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں خوف پیدا کرنے کے لیے سزائے موت کو آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سزائے موت پانے والوں کا تعلق ایرانی معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہے اور ان کا مناسب طریقہ کار کے تحت منصفانہ ٹرائل نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll