کمپنی کی مشہوری پر دھمال ڈالنے والے ملک میں معاشی استحکام لانے کے اہل نہیں ہیں،شیخ رشید
زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گناہ زیادہ رقم قرض کی صورت میں ادا کرنی ہے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مہینے ضائع کرنے والےاور کمپنی کی مشہوری پر دھمال ڈالنے والے ملک میں معاشی استحکام لانے کے اہل نہیں ہیں
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 مرتبہ پہلے بھی آئی ایم ایف کو راستے میں چھوڑا ہے،موجودہ حکومت ،نگراں حکومت اور آنے والی حکومتوں نے 9 مہینوں میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کرنی ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گناہ زیادہ رقم قرض کی صورت میں ادا کرنی ہے جبکہ قرض کی ادائیگی بدستور خطرے میں ہے۔
بائیس مرتبہ پہلے بھی IMF کو راستے میں چھوڑا ہے۔ موجودہ حکومت نگران حکومت اور آنے والی حکومتوں نے 9 مہنیوں میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کرنی ہیں زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گناہ زیادہ رقم قرض کی ادائیگی کرنی ہے قرض کی ادائیگی بدستور خطرے میں ہے imf پروگرام معطل ہوا تو معاشی بدحالی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 4, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا تو معاشی بدحالی سے نہیں بچ سکیں گے۔ ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے بہت زیادہ ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی۔ اس سال کے آخر تک ہم نے 10 ارب سے زائد کا قرض دینا ہے۔ آئی ایم ایف کے معاہدے کا نتیجہ غربت مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےسیاسی فیصلے دبئی اور لندن میں ہوتے ہیں، نواز شریف نے بیماری پر لی گئی ضمانت میں بھرپور سیاست کی۔ 12 اگست تک سیاست کی اُونچ نیچ کھینچا تانی کا پتا چل جائے گا 2 شاہی خاندان ملک سے باہرپاکستان کے مستقبل کےفیصلے کر رہے ہیں 24 کروڑعوام كی نہ کوئی حیثیت ہے نہ کوئی اہمیت ہے۔
شیخ رشید کے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں ان کے لیے پنجاب میں سیاسی میدان صاف ہو گیا ہے تو وہ عقل کے اندھے ہیں۔ ابھی پنجاب میں سیاست کا سٹیج سجا ہی نہیں ہے کابینہ نے اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، قوم سارے ملک کے سیاسی کچرے کو ٹھکانے لگانا چاہتی ہے

کوئٹہ :حکومت نے امن و امان کے پیش نظر صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی
- 21 منٹ قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچنے کے بعدبہترین طور پر فعال
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،مزید900روپے سستا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور
- 3 گھنٹے قبل

خدا نے انہیں ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے،فیلڈ مارشل
- 6 منٹ قبل

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ سے بیٹا اور بیٹی جاں بحق ،اہلیہ زخمی
- 2 گھنٹے قبل
بابائے اردو مولوی عبدالحق کو دنیا سے رخصت ہوئے 64 برس بیت گئے
- 12 منٹ قبل

کوئٹہ : غیر معیاری آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل

روس اور آسٹریلیا میں زلزلے کےشدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
- 4 گھنٹے قبل

حکومت پاکستان کی جانب سے نامورشخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے،آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل