نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا،جسٹس اعجازالحسن


سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی آئی اے بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی.
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں پا رہا ہے، مزید بھرتیوں کی کیا ضرورت ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی آے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں، نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا۔
پی آئی اے کے سی ای او نے بتایا کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے، قومی ائیر لائن کا گذشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب ہے، مزید انٹرنیشنل نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ بھرتیوں کس بنیاد پر ہوں گی، بھرتیوں مستقل بنیادوں پر ہوگی یا کنٹریکٹ پرہوں گی جس پر سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔
عدالت نے بھرتیوں کی اجازت دیتے ہوئے عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کر دی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




