اثاثے بیچ کر اور غریب دشمن آئی ایم ایف کی شرائط مان کر جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا ہے عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف ہی تکلیف ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک ہفتہ ڈالر گرایا جائےگا پھر اپنی اصلیت پر لایا جائے گا۔ جب بجلی اور گیس بڑھے گی تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔ اثاثے بیچ کر اور غریب دشمن آئی ایم ایف کی شرائط مان کر جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنالیا حکومت نےصدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا یہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالےقانون بناتے ہیں بعد میں خود اُس میں پھنس جاتے ہیں قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 5, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنالیا حکومت نےصدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا. نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے امید ہےاُس کافیصلہ بھی جلدآجائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالےقانون بناتے ہیں بعد میں خود اُس میں پھنس جاتے ہیں، جو گھڑھا کسی کے لیے کھود رہے ہیں بلاآخر ایک دن یہ اس میں خود گریں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اُسے نیب کےکالے قانون کے مقاصد کے لیے ختم کیا گیا اور رات کے اندھیرے میں کالا قانون ٹھونس دیا گیا.24 سال میں نیب ملک میں کرپشن نہیں ختم کرسکی کیونکہ اُنکوتعینات کرنے والی اشرافیہ خود ہی کرپٹ ہوتی ہے

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل




