پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور انقرہ میں جاری،دفتر خارجہ
سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان جبکہ ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ بورک اکاپر کررہے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور انقرہ میں جاری ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان جبکہ ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ بورک اکاپر کررہے ہیں۔ فریقین بات چیت میں سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی جہتوں پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اور سٹریٹجک اکنامک فریم ورک (ایچ ایل ایس سی سی)سمیت مختلف ادارہ جاتی میکانزم کا جائزہ لیا جائے گا
اس کے علاوہ خطے میں ہونے والی پیش رفت اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ بیان کے مطابق یہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایچ ایل ایس سی سی کے اگلے دور کا مرحلہ طے کرے گی۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل




