ایف آئی اے کرائم سرکل میر پور خاص نے کارروائی کر کے ملازمت کرنے کے بعد واپس آنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا


ایف آئی اے کرائم سرکل میر پور خاص کی کارروائی،اسرائیل میں کئی سال ملازمت کرنے کے بعد واپس آنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسرائیلی دارالحکومت میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے۔ ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور اسے فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ میرپورخاص کے رہائشی ملزمان میں میاں بیوی اور ان کے دو بیٹوں کے علاوہ دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی
— Federal Investigation Agency - FIA (@FIA_Agency) July 5, 2023
اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان گرفتار۔ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت کرتے رہے۔
ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے۔ pic.twitter.com/RRZbB6FrlM
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایف آئی اے میں نامزد 5 دیگر ملزمان میں ستارہ پروین، محمد اسلم اور عبد الماجد صدیقی شامل ہیں۔ ملزمان میں شامل 3 افراد ایک سے زائد بار اسرائیل میں ملازمت کے بعد واپس پاکستان آئے۔
<گرفتار ملزمان شینگن ویزے پر اردن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے تھے اور وطن واپسی کےلئے دبئی کے راستے اردن ایئرپورٹ سے کراچی آتے تھے
ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی بزریعہ اردن ائرپورٹ اسرائیل میں داخل ہوتے رہے۔ملزمان ویسٹرن یونین کے ذریعے میرپور خاص ڈاکخانے میں عزیزوں کو روانہ کرتے رہے اور وطن واپسی کے لیے دبئی کے راستے اردن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 8 ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 12 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 12 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 16 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 13 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 13 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 16 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 13 گھنٹے قبل