چادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف30 دن کا کھیل باقی ہے، لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے۔جیل کا گیٹ ٹوٹے گا، بے گناہ لوگ چھوٹیں گے۔ 3 مرتبہ خزانے کو لوٹنے والے اور سر محل بنانے والے ان بے گناہ لوگوں کی جگہ لیں گے۔ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا الیکشن کروانے ہوں گے۔
صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گےجیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے3مرتبہ خزانےکولوٹنےوالےاورسرمحل…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 9, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو حکومت اور اُس کے وزیر خزانہ پراعتبار نہیں ہے اس لیے دوسروں سے شورٹی لینے اُن کے گھر گئے ہیں۔ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے۔ 30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی، رسہ کشی ہوگی، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہو گا، بنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں۔ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔
شیخ رشید نےکہا کہ جب ذرائع ابلاغ کو پابند سلاسل کردیا جاتا ہے تو ملک افواہوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔دس کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا کارنامہ۔

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- ایک گھنٹہ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- ایک گھنٹہ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 21 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)






