Advertisement
پاکستان

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 26th 2025, 8:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف سے یو اے ای  صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےقریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 
ملاقات میں پاکستان اور یواے ای کی قیادت نے مختلف شعبوں میں تعاون پرپیش رفت اورروابط مزید گہرا کرنے کے امکانات کاجائزہ لیا۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم محمد شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یواے ای کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کےبرادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 19 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 8 منٹ قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement