بھائی وزیر اعظم ہےتو انہیں پاکستان آنے سے کونسا خوف روکے ہوئے ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آنے یا نا آنے سے اب پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اُن کی چڑیا اب کھیت چگ چکی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی آئینی ترمیم ہی ختم کر سکتی ہے نواز شریف نے اپنا احتساب قومی اسمبلی سے شروع کیا، خود خطاب کیا سپریم کورٹ نے کہا جے آئی ٹی بنا دیں تو انہوں نے کہا بنا دیں. جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے دفاع کا پورا موقع دیا 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا قطری خط 1122 کا کردار ادا نہیں کر سکا اور تاحیات نااہل قرار پائے.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب تحریری معافی نامہ مانگ کر گئے لندن میں 50 روپے کے اسٹام پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر گئے بھائی وزیر اعظم ہے، سفارتی پاسپورٹ ہاتھ میں ہے تو انہیں پاکستان آنے سے کونسا خوف روکے ہوئے ہے۔ نواز شریف کے آنے یا نا آنے سے اب پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اُن کی چڑیا اب کھیت چگ چکی ہے اور بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے
13 پارٹیوں کابھان متی کاکنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے 13 پارٹیوں کی ہانڈی چوک اور چوراہے میں پھٹنے والی ہے 20 تاریخ سےالٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور 12 اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا الیکشن 60 دنوں یا 90 دنوں میں ہوتے ہیں اس کا فیصلہ 10 اگست تک ہو جائے گا جو پنجاب…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 12, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 13 پارٹیوں کا بھان متی کا کنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے۔ 13 پارٹیوں کی ہانڈی چوک اور چوراہے میں پھٹنے والی ہے۔ 20 تاریخ سےالٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور 12 اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا۔ الیکشن 60 دنوں یا 90 دنوں میں ہوتے ہیں اس کا فیصلہ 10 اگست تک ہو جائے گا۔ جو اپنے آپ کو ترپ خان سمجھ رہے ہیں انتظار کریں ان کے چوده طبق جلد روشن ہو جائیں گے، میرے بلاول کے ارمان آنسوؤں میں بہہ جائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ جو پنجاب کے الیکشن کے ساتھ ہوا وہ قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ نہیں ہوسکتا ہر کوئی اپنی تاریخ دے رہا ہے لیکن سپریم کورٹ بھی انگشت بدنداں فیصلے دے گی اور الیکشن ہوکر رہیں گے الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاری میں مشغول ہے۔ شہباز شریف نگران وزیراعظم کے اختیارات بھی چلمن کے پیچھے خود استعمال کرنا چاہتے ہیں لیول پلائنگ فیلڈ بھول جائیں یہ قصہ پارینہ ہو چکا ہے
24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں کو پس پشت نہیں ڈالاجاسکتا موجودہ حکومت مہمان اداکار ہے اگست میں نگران حکومت کا انتظار ہے عوام دبئی لندن نہیں پاکستان میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی بہت سارے لوگ نگران حکومت کے لیے اپنی CV لے کر پھر رہے ہیں دیکھتے ہیں قرعہ فال کسی کے نام نکلتا ہے

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 12 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)