Advertisement
پاکستان

اگست میں حکومتی معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے،شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سوا سال کا مختصر عرصہ ناامیدی سے امید کی طرف کا ایک سفر تھا،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 14th 2023, 12:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگست میں حکومتی معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے،شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپریل  میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ،اگست میں معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  اپریل 2022 میں حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالی تھی، اگست 2023 میں ہماری حکومت کی مدت پوری ہو رہی ہے۔ سوا سال کا مختصر عرصہ ناامیدی سے امید کی طرف کا ایک سفر تھا،ہم نے کرپشن اور سازشوں کی لگائی گئی آگ کو بجھایا،مہنگائی سے ستائی عوام کو ریلیف دیا، 15 ماہ میں 4 سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کی، سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا، 15ماہ میں نا امیدی سے امیدی کی طرف سفر تھا، سب ختم ہوجانے سے کچھ حاصل ہونے کا سفر تھا، 15ماہ کا سفرعوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کا سفر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت محدود ترین مدت کی حکومت تھی، سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف شرائط توڑی، سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق حکومت کی ناپاک خواہشات کو مٹی میں ملایا، میں دوست ممالک کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مشکورہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم قرض مانگ مانگ کر اپنی ساکھ مجروح کرچکے ہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، ہم نے معاشی پروگرام ترتیب دے دیا ہے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، ہم اجتماعی دانش سے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ بھی بہتر ہوئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آرہی ہے، زراعت کے لیے کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں، 80 ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے، بلاسود قرض اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کشکول توڑ دیں، ہمیں محتاجی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، محنت سے ہی محتاجی کی زنجیریں کاٹی جاسکتی ہیں، دعا کرتے ہیں کہ 9 مئی جیسا یوم سیاہ پھر نہ ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر لائے تھے، پھر ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے، پہلے کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور امن وامان بحال کریں گے، آئیں نفرتیں مٹائیں اور ایک ہوجائیں

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 19 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • ایک گھنٹہ قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement