وزیر اعلیٰ سندھ نگراں حکومت پر مشاورت کے لئے بلوائیں گے تو ہم پہنچ جائیں گے،حلیم عادل شیخ
نگران سیٹ اپ کے لئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کومشاورت کرنی ہوتی ہے، اگر وزیرا علیٰ خط لکھیں گے تو جواب دوں گا،اپوزیشن لیڈر سندھ


پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کا اپوزیشن لیڈر پر بڑا شور ہے اور میڈیا پر میرے حوالہ سے مختلف تبصرہ جاری ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر نگران وزیر اعلیٰ کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں تو میڈیا پر تبصروں کی بجائے باقاعدہ خط لکھیں اور اس مشاورت کو شروع کریں ضمانت کروا کر آؤں یا جیل سے آؤں اپنی آئینی زمہ داری ضرور پوری کرونگا جبکہ ایم کیو ایم نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر سندھ نامزد کردیا۔
سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کے ارکان کی غیرموجودگی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہے، جس پر ایم کیو ایم نے رعناانصار کو اپوزیشن لیڈر سندھ نامزد کر دیا ہے۔ رعنا انصار خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ جب کہ علی خورشیدی ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ٹویٹر پر وڈیو بیان جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوروزرا کا اپوزیشن لیڈر پر بڑا شور ہے، اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تبصروں پرکوئی پابندی نہیں ہوتی، گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے ایک نجی ٹی وی پر کچھ باتیں کی ہیں، وہ جب خط لکھیں گے تو ہم خط میں جواب دیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا بیٹھ کر بات کریں گے، وہ جب مشاورت کے لئے بلوائیں گے تو ہم پہنچ جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر کومشاورت کرنی ہوتی ہے، ہم ویلکم کرتے ہیں اگر وزیرا علیٰ خط لکھیں گے، ان سے کہتا ہوں آپ کی لیڈر شپ کی بھی جلا وطنی کی لمبی تفصیل ہے، ہم تو ملک میں موجود ہیں جب کہیں گے آجائیں گے۔
حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ بتا دیں کہ ہم کتنے کیسز بنائے گئے، ہم عدالتوں میں جائیں گے، اگر ضمانت پر ہوئے یا جیل میں ہوئے مشاورت کیلیے ضرور آئیں گے، پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کیلیے ضرور آگے بڑھے گی، اور اگر راجا ریاض جیسا اپوزیشن لیڈر چاہیے تو ان جیسے بہت اسمبلی میں موجود ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں آئینی طریقے سے مشاورت ہو تو ہم تیارہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے جو بھی پروسس ہے میں اس میں شامل ہونے کوتیار ہوں، ہم آئین کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں، میڈیا پر بات نہ کریں خط لکھیں ہم آپ کو جواب دیں گے

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 33 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل






