Advertisement
پاکستان

گورنربلوچستان کوتبدیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان کوتبدیل کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم نے نئے گورنرکی تعیناتی کے لیے مختلف ناموں پرمشاورت شروع کر دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 30th 2021, 11:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  گورنربلوچستان کوتبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ سے واپسی پرگورنرکوپرچی تھمائی تھی، وزیراعظم نے گورنربلوچستان کواستعفی دینے کا کہا، وزیراعظم نے گورنربلوچستان کواپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے نئے گورنرکی تعیناتی کے لیے مختلف ناموں پرمشاورت شروع کر دی، تحریک انصاف کے ظہورآغا، ڈاکٹرفیض کاکڑکے ناموں پرمشاورت جاری ہے، نئے گورنربلوچستان کےلیے سعید مندوخیل، نصیب اللہ بازئی کے نام بھی زیرغور ہیں ۔

یاد رہے کہ  3اکتوبر 2018 کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کیاگیا تھا۔

وفاقی حکومت نے امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا۔ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔

Advertisement