Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بشیرمیمن کو جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف کبھی کیسزبنانےیاتحقیقات کانہیں کہا۔ بشیرمیمن کےالزامات بےبنیاد ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 30th 2021, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم عمران خان کی اینکرپرسنزسے ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  بشیرمیمن کو جسٹس  فائزعیسیٰ کےخلاف  کبھی کیسزبنانےیاتحقیقات کانہیں کہا، بشیرمیمن کےالزامات بےبنیاد ہیں،بشیرمیمن صرف اومنی گروپ کی جےآئی ٹی میں پیش رفت پربریف کرتےتھے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ  خاتون اول کی تصویر کےمعاملےمیں مریم نوازپردہشتگردی کامقدمہ بنانےکاکبھی نہیں کہا،  بشیرمیمن کومریم نوازن لیگ یاپیپلز پارٹی کےخلاف کیسزکاکبھی نہیں کہا۔ریفرنس فائل کرنےکاکام بشیرمیمن کاتھاہی نہیں توان سےکیوں کہتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اینکر پرسنز کیساتھ گفتگو میں کہا کہ بشیرمیمن کوخواجہ آصف کےاقامے کےمعاملےپرتحقیقات کا کہا تھا، کہاتھاتحقیقات کریں یہ کیسےہوسکتاہےوزیرخارجہ اوردفاع غیرملکی اقامہ اورتنخواہ ‏لیتاہو،  خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کافیصلہ کابینہ  اجلاس میں بھی کرچکےتھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  جہانگیرترین کےمعاملےپرملنےوالےوفدنےجوڈیشل کمیشن بنانےکاکہا،انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں ہے، ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے،جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، بشیر میمن کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا، بشیر میمن جو بھی کہہ رہے ہیں جھوٹ اور لغو ہے۔

Advertisement