اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 131افراد انتقال کر گئے جبکہ5112 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید131افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار811ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20ہزار 823ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 01 ہزار 114ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 410افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82ہزار445ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 633افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 17ہزار557ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3274افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار278کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 234مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد75 ہزار067جبکہ اموات کی تعداد679تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 305افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 106افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد17 ہزار057ہوچکی ہے جبکہ475افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3272فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 11 ہزار465 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 13 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ
- 15 hours ago

دریائے ستلج میں بورے والاکے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، ہر طرف تباہی کے مناظر
- 3 hours ago

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، 500 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی
- 3 hours ago

پاکستان نے2 ہزار 600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا، مشیر خزانہ
- an hour ago

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے
- 2 hours ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں اجلاس میں چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز
- 16 minutes ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 12 hours ago

بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے 38 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
- 3 hours ago

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ
- 30 minutes ago

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 15 hours ago