اسلام آباد: این سی او سی نے عید الفطرکے موقع پرویکسینیشن سنٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی اوسی نے ویکسینیشن سنٹرزکی عید تعطیلات کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطرکے موقع پرویکسینیشن سنٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھرکے ویکسینیشن سنٹرز13،14،15 مئی کوبند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے ویکسینیشن سنٹرزکی عید تعطیلات کی منظوری دیدی۔ ملک بھرکے ویکسینیشن سنٹرزیکم مئی کوکھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم مئی کوویکسینیشن سنٹرزکھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کیلیے کیا گیا۔جبکہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید151افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار680ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15ہزار 711ہو گئی ہے ۔ ملک میں فعال کیسزکی تعداد 89ہزار 838 ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ98ہزار 818ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 327افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81ہزار 385ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 629 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 16ہزار523ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3238افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار118کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 233مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد74 ہزار640جبکہ اموات کی تعداد677تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 296افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 106افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار931ہوچکی ہے جبکہ470افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3699فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 08 ہزار193مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 8 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 8 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

