عالمی یوم مزدور: صدر اور وزیراعظم کا مزدوروں کی فلاح وبہبوداور تحفظ کے عزم کااعادہ
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے ساتھ دادرسی، ان کی خدمات کااعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر آج منایا جارہا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اس دن کے موقع پر الگ الگ پیغام جاری کیا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزدوروں اور محنت کشوں کے احترام اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی تحریک ہر طرح کے امتیازات اور حقوق کی پامالیوں کے خلاف جدو جہد کے لئے مشعل راہ ہے،حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ان کا تعاون ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، کوویڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال میں حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہم معاشرے میں مساوات، سماجی و معاشی انصاف کے فروغ اور چائلڈ لیبر، بچوں سے مشقت اور ہر طرح کے امتیازات کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدورکےحوالےسے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی ان کارکنوں کے عزم کی یاددلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کیلئے جانیں دیں،ہمارا مذہب سماجی انصاف اور کارکنوں کے حقوق کے احترام کا درس دیتا ہے،مزدوروں کیلئےبہتر ماحول اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن مزدوروں کے وقار کی علامت ہے،مزدوروں کے حقوق،اجرت کی فراہمی اور منصفانہ سلوک سےمتعلق احادیث موجودہیں،مزدوروں کے خاندانوں کیلئے صحت کی سہولیات فراہم کرنےکے اقدامات کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی وبا کے باعث محنت کشوں بالخصوص روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو درپیش چیلنج سے پوری طرح آگاہ ہے اور کم آمدن والے محنت کشوں کیلئے حکومت نے ’’مزدور کا احساس ‘‘پروگرام شروع کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ محنت کشوں کی جان اور ان کے معاش کے تحفظ کے مابین توازن ہو اور وہ اس وبا کے دوران اپنے اور اپنے خاندانوں کیلئے مناسب ذریعہ معاش کمانے کے بھی قابل ہوں۔ ہمارا مزدور کا احساس پروگرام معاشرے کے کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے محنت کشوں کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم اس امر کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کشوں سمیت آبادی کے تمام طبقات خوشحال ہوں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے کارکنوں اور ملک کی خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جارہاہے ، پاکستان میں یوم مزدور کے حوالے سے یکم مئی کو اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹس اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بند رہیں گے۔
پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں تشکیل دی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری طور پر تعطیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یوم مزدور کی تعطیل کے باعث یکم مئی کو کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا۔
یاد رپے کہ یکم مئی 1886 کے دن امریکہ کے شہر شکاگو کی فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے غیرانسانی اوقات کار، حالات کار اور اجرتوں میں اضافے جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پر امن جدوجہد کا آغاز کیا۔1889 میں یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ہوا اور 1890 سے اس دن کو دنیا بھر میں منانے کا آغاز ہوا۔

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 5 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- an hour ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 13 minutes ago

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 5 hours ago

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 5 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 2 hours ago

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 4 hours ago

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 5 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 3 hours ago

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 5 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 4 hours ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 2 hours ago