اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والےمسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وزارت خارجہ، داخلہ، سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو مراسلہ ارسال کردیا۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے20 مئی تک نافذ رہیں گی، 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔
مسافروں کی پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، این ڈی ایم اےتمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرپی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنانےکی پابند ہوگی،مسافر ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ مثبٹ رپورٹ پر مسافر کوضلعی انتظامیہ کےزیر انتظام قرنطینہ بھیجا جائے گا، بیرون ملک سےآنےوالےتمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار، بیرون ملک سےملک بدرکئےگئےپاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سےمستثنی ہوں گے۔
این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانےکی ہدایت کی، جبکہ تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پرمحکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی کویقینی بنایا جائے گا، ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن،ایئرپورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئےمحکمہ صحت کوسہولتیں فراہم کریں گے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ۔ ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5544فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 17 ہزار009مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 10 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل





