آئی ایم ایف کے پیسوں سے ممبر قومی اسمبلی نیویارک کے دورے کر رہے ہیں،فواد چوہدری
ایک طرف قرضوں کی بھیک مانگ جا رہی ہےاور دوسری طرف ممبران اسمبلی کو رشوت کے طور پر ایسے دورے کرائے جا رہے ہیں،فواد چوہدری


سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 25 ممبران پارلیمان کے نیویارک کے دورے پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، ادھر آئی آیم ایف کا قرضہ منظو ہوا ادھر یہ گروپ امریکہ پہنچ گیا یہ مذاق نہیں تو کیا ہے؟
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 25 ممبران پارلیمان کے نیویارک کے دورے پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، ابھی تک وزارت خارجہ اس دورے پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلُ دینے سے گریزاں کیوں ہے؟ شازیہ مری، نور عالم خان، روبینہ عالم اور درجنوں دوسرے ممبران کا اس مشکل معاشی صورتحال سے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2023
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزارت خارجہ اس دورے پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل دینے سے گریزاں کیوں ہے۔ شازیہ مری، نور عالم خان، روبینہ عالم اور درجنوں دوسرے ممبران کا اس مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ملک کے کروڑوں روپے وہ بھی ڈالرز میں اجاڑنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس غیر ضروری دورے اور اخراجات کی تحقیق ہونی چاہئیے
اور معاملہ صرف یہاں نہیں رکا سرکاری افسروں کے ایک لمبے چوڑے گروپ کو بھی نیویارک کی سیر کیلئے جانا تھا وہ بھی ساتھ ہو لئے، ادھر IMF کا قرض منظو ہوا ادھر یہ گروپ امریکہ پہنچ گیا یہ مذاق نہیں تو کیا ہے؟ ایک طرف آپ قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں دوسری طرف ممبران اسمبلی کو رشوت کے طور پر… https://t.co/0zhF9keLBA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ صرف یہاں نہیں رکا بلکہ سرکاری افسروں کے ایک لمبے چوڑے گروپ کو بھی نیویارک کی سیر کیلئے جانا تھا تو وہ بھی دورے پر ساتھ روانہ ہو گئے۔ ایک طرف آپ قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں دوسری طرف ممبران اسمبلی کو رشوت کے طور پر ایسے دورے کرائے جا رہے ہیں اور ترقیاتی اسکیمیں ان کے علاوہ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سینیٹر قرتالیعین مری کے ساتھ دو رشتہ دار،عرفان صدیقی کے ساتھ ایک، فدا حسین، مولا بخش چاندی بھی رشتے دار ساتھ لے گئے اس کے علاوہ شازیہ مری، روبینہ عالم اور سینیٹر شفیق بھی رشتے داروں کو نیویارک کی سیر کرانے لے گئے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

