Advertisement
پاکستان

پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

شہبا ز شریف کا دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی 6 دستاویزات اوریادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 31st 2023, 7:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے بےمثال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، چین اور پاکستان سداا بہار دوست اور آہنی بھائی ہیں، پاک چین دوستی برقرار رہے گی اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کے نظریئے اور تصورات کے ساتھ کھڑا ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں بجلی، سڑکوں کے انفراسٹرکچر، پن بجلی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

پیر کو یہاں چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی سربراہی میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہائوس میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی 6 دستاویزات اوریادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نے چینی وفد کابھر پور خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان پر وہ چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج سے 10 برس قبل اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر دستخط کئے تھے تو معاہدے پر دستخطوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل درآمد شروع ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں بجلی، سڑکوں کے ڈھانچہ، پن بجلی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ آج معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطوں کے بعد ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے ماڈل کے تحت اقتصادی تعاون کومزید فروغ حاصل ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بزنس ٹو بزنس حکمت عملی کے تحت زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پاکستان چین کی معاونت سے چینی معیار کے مطابق برآمدات کو یقینی بنائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ عوامی رابطوں کے فروغ کے لئے نائب وزیراعظم کو خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان بھیجا ہے۔ چینی صدر نے دنیا کو دکھایا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے بےمثال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

  • 5 گھنٹے قبل
فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

  • ایک گھنٹہ قبل
سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا

سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا

  • 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے

ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

  • 3 گھنٹے قبل
ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

  • 3 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement