فلپائن ، سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 20 افراد لاپتہ
50 ہزار سے زائد بے گھر افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں ہیں


منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 20 افراد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے بعد بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
این ڈی آرآر ایم سی کا کہنا ہے کہ ڈوکسوری نے شمالی فلپائن میں 20 افراد کی جان لی جبکہ میٹرو منیلا کے قریب کے علاقے میں 3 اور وسطی فلپائن میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی فلپائن میں 20 افراد لاپتہ ہیں۔
کونسل نے کہا کہ ڈوکسوری نے ملک میں تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو متاثر کیا، 50 ہزار سے زائد بے گھر افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں ہیں ، طوفان نے گھروں ، فصلوں ،سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ پیسفک رنگ آف فائر اور پیسفک ٹائفون بیلٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کے شکار ممالک میں شامل ہے ۔ جزیرہ نما ملک میں ہر سال اوسطا 20 طوفان آتے ہیں جن میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 20 hours ago

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 2 hours ago
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 2 hours ago

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 3 hours ago

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- an hour ago

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- an hour ago

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 3 hours ago

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 3 hours ago

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- an hour ago











