وینس ولیمز کا سنسناٹی اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز، ویمنز سنگلز میں چار سال میں سب سے بڑی کامیابی
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے


اوہائیو: امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں 43 سالہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو شکست دے کر ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وینس ولیمز نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف روسی کھلاڑی ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وینس ولیمز نے ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو ہرا کر چار سال میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔سات بار کی میجر ویمنز سنگلز ٹائٹلز کی چیمپئن امریکی تجربہ کار وینس ولیمز نے تین سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار کسی امریکی ٹورنامنٹ میں جیت کا جشن مناتے ہوئے مسکراہٹ بکھیری ۔
وینس ولیمز نے کہا کہ مجھے یہ کھیل پسند ہےاور میں ایسے ہی کھیلتی ہوں ، وہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 533ویں نمبر پر موجود ہیں۔وینس ولیمز کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ چین کی کنوین ژینگ یا بیلاروس کی علیکسندرا ساسنووچ سے ہوگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 20 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 17 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 18 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 20 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)
