فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں محتسب کا کردار بہت اہم ہے، لوگوں کو اس سے مکمل استفادہ کرنا چاہیے، صدر مملکت
انشورنس محتسب اور دہلیز پر تیز رفتار انصاف کا تصور” سیمینارز کی سیریز کا ایک حصہ ہے


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں کو آسان، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسبین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کے متبادل حل سے عدالتی نظام پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، محتسب کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر اس کے بارے میں بھرپور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی انشورنس محتسب آسان اور فوری انصاف کے حصول کے لیے عام لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے میں اہم کام کر رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں “انشورنس محتسب اور دہلیز پر تیز رفتار انصاف کا تصور”کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پانچوں محتسب بشمول وفاقی محتسب ، وفاقی انشورنس محتسب، وفاقی بینکنگ محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی ان کے دفتر کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔
“انشورنس محتسب اور دہلیز پر تیز رفتار انصاف کا تصور” سیمینارز کی سیریز کا ایک حصہ ہے جس میں انشورنس کے شعبے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کی اعلیٰ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ انشورنس کے کاروبار میں بہتری اور شفافیت کے لیے قیمتی آراء اور وژن پیش کریں۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ان کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے لوگوں میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن پھر بھی انہوں نے اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محتسب کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ محتسب کے اچھے فیصلوں کو قومی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر عام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاعلمی کوئی بہانہ نہیں ہے اس لیے عوام کو متبادل ذرائع سے انصاف حاصل کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں جاننا چاہیے۔

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 12 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 9 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل












