لاہو ر: پنجاب حکومت نے 8 منئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات بند رہیں گے۔شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔
ڈاکٹر ساسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ، عوام عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے،شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید119افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41ہزار 636ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ10ہزار 616ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 741افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87ہزار 643ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 686 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 21ہزار099ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3466افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار776کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 239مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد76 ہزار696جبکہ اموات کی تعداد698تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 341افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار465ہوچکی ہے جبکہ 491افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5665افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 38ہزار727مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 hours ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- an hour ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- an hour ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 21 minutes ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- an hour ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 hours ago