نئی دہلی: مشہور بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئیفا کے آفیشل ہینڈل نے دپیکا پڈوکون کی صحت سے متعلق ٹویٹ کیا۔کیپشن میں لکھا کہ “دپیکا پڈوکون کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں ۔ دیپیکا جلد صحت یاب ہوجائیں ، "
#DeepikaPadukone has tested positive for Covid-19.
— IIFA (@IIFA) May 4, 2021
Get well soon, Deepika!#IIFA #Bollywood pic.twitter.com/RnD635WrKY
35 سالہ اداکارہ اس وقت بنگلور میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں اور انہیں ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ، دپیکا کے والد اور ہندوستانی بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی پرکاش پڈوکون بھی کورونا وائر س کا شکار ہوچکے ہیں اور وہ بنگلورو کے ایک اسپتال میں اس انفیکشن سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس ہفتے وہ ڈسچارج ہوجائیں گے۔
تقریبا 10 دن پہلے ، دپیکا کی والدہ اُجالا پڈوکون اور بہن انیشا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں۔
اس وقت ہندوستان کورونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے ، اس لئے روزانہ متعدد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اس موذی وائرس کا شکار ہو رہی ہیں ۔
اب تک ایشوریہ رائے ، امیتابھ بچن ، اکشے کمار ، عامر خان ، عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور ، کترینہ کیف ، ابھیشیک بچن ، سنی دیول ، سنجے لیلا بھنسالی ، ورون دھون ، ملائیکہ اروڑا ، ارجن کپور اور نیتو کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 2 گھنٹے قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 2 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 12 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 16 منٹ قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 12 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل