Advertisement
پاکستان

وزارتِ قانون و انصاف کا صدر مملکت کے حالیہ ٹویٹ سے متعلق گہری تشویش کا اظہار

صدر کے پاس کوئی مشاہدات ہوتے تو وہ اپنے مشاہدات کے ساتھ بلوں کو واپس کر سکتے تھے،وزارت قانون

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2023, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارتِ قانون و انصاف کا صدر مملکت کے حالیہ ٹویٹ سے متعلق گہری تشویش کا اظہار

وزارتِ قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ ٹویٹ سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

وزارتِ قانون  کے ایکس اکاؤنٹ کے ذیعے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق جب کوئی بل منظوری کیلئے بھیجا جاتا ہے تو صدر کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں۔ یا تو منظوری دیں، یا مخصوص مشاہدات کے ساتھ معاملے کو پارلیمنٹ کو بھیج دیں۔ آرٹیکل 75 میں کوئی تیسرا آپشن موجود نہیں ہے۔

اس بل کے معاملے میں دونوں میں سے کوئی بھی ضرورت پوری نہیں کی گئی۔ اس کے بجائے صدر مملکت نے جان بوجھ کر منظوری میں تاخیر کی۔ بغیر کسی مشاہدے یا منظوری کے بلوں کو واپس کرنا آئین میں فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ اس طرح کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے۔

وزارتِ قانون کے مطابق اگر صدر کے پاس کوئی مشاہدات ہوتے تو وہ اپنے مشاہدات کے ساتھ بلوں کو واپس کر سکتے تھے۔ جیسا کہ انہوں نے ماضی قریب میں کیا تھا۔ وہ اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز بھی جاری کر سکتے تھے۔

یہ تشویش کی بات ہے کہ صدر مملکت نے اپنے ہی عہدیداروں کو بدنام کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ صدر مملکت کو اپنے اقدامات کی ذمہ داری خود لینی چاہیے۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 8 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 8 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement