اقتصادی اور معاشی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ عوام کو تکلیف دینا نہیں، ریلیف دینا ہے، اگر ایک مہینے میں ہی 37 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ جائے، چینی اور آٹے کی فی کلو قیمت ایک ہو جائے اور بجلی کا بنیادی یونٹ 55 روپے فی یونٹ پر چلا جائے تو کوئی حکومت گردشی قرضہ کنٹرول نہیں کرسکتی ۔
اگر ایک مہینے میں ہی 37 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ جائے چینی اور آٹے کی فی کلو قیمت ایک ہو جائے اور بجلی کا بنیادی یونٹ 55 روپے فی یونٹ پر چلا جائے تو کوئی حکومت گردشی قرضہ کنٹرول نہیں کرسکتی الیکشن کا معاملہ آئینی سے زیاده اقتصادی اور سیاسی بن گیا ہے اقتصادی اور معاشی حالات سنگین…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2023
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کا معاملہ آئینی سے زیادہ اقتصادی اور سیاسی بن گیا ہے، اقتصادی اور معاشی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں ۔ غریب کا چولھا نہیں چل رہا اور عوام کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں، جڑانوالہ کے واقعہ نے ساری دنیا کے میڈیا میں پاکستان کو رسوا کر دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 16 مہینے میں شہباز شریف بطور وزیراعظم نواز شریف کو نہیں لاسکے، اب خود بھی اُس کے پاس لندن چلے گئے ہیں، دبئی اور لندن میں ہونے والی ساری سیاسی بیٹھکیں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں اور سارے ٹھنڈے ٹھار ہو گئے ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل





