Advertisement

ایمان مزاری کو تاحال پولیس اسٹیشن رکھنےکا حکم

ایمان مزاری کو تھانہ ترنول میں درج ایف آئی آر کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 21st 2023, 6:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایمان مزاری کو تاحال پولیس اسٹیشن رکھنےکا حکم

ایمان مزاری کو تھانہ ترنول میں درج ایف آئی آر کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایمان مزاری نے پولیس کٹ چوری کی اور ان سے اسلحہ اور دیگر سامان کا بھی الزام ہے جو ایمان مزاری  برآمد کروانا ہے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ  14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری جلسے کے دوران کنٹینر سے نہیں اتریں اور نہ ہی کسی پولیس اہلکار سے لڑائی کی۔ 

ایمان مزاری کے وکلا کی جانب سے عدالت میں موبائل فون، سی سی ٹی وی کیمرہ اور سامان کی واپسی کی درخواست دی گئی۔ عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او کو رپورٹ پیش کرنے کاحکم جاری کردیا۔

Advertisement