سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے کو بادی النظرمیں غلط قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی


سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے کو بادی النظرمیں غلط قرار دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو کون سے انصاف کے مواقع دیئے گئے۔ معاملہ ہائیکورٹ میں ہے، صرف اس لیے آج مداخلت نہیں کررہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے حوالے کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں غلطیاں کی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو تو سنا ہی نہیں گیا، تین مرتبہ کیس کال کرکے ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزا سنا کر جیل بھیج دیا،ہم آج مداخلت نہیں کریں گے،کل ہائیکورٹ اپیلوں پر سماعت کرے،عدالت عالیہ میں ہونے والی پروسیڈنگ کو دیکھیں گے، پھر مقدمہ سنیں گے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ نے فیصلے سے قبل تین بار ملزم کو موقع دیا تھا، ملزم کی عدم حاضری پر ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع کے بغیر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیسے کر دیا؟ ملک کی کسی بھی عدالت میں کرمنل کیس میں ملزم کو حق دفاع کے بغیر کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کی اتنی جلدی کیاتھی؟
دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ سپیکر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن 120 دنوں میں ہی کارروائی کرسکتا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا ایک ممبر دوسرے کے خلاف ریفرنس بھیج سکتا ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کوئی ممبر ریفرنس نہیں بھیج سکتا،الیکشن کمیش خود مقررہ وقت میں کارروائی کرسکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے تو شکایت کی قانونی حیثیت کو چیلنج ہی نہیں کیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس تو اب ٹرائل کورٹ میں زیر التوا نہیں، آپ کا کیس سن کر اب ہم کہاں بھیجیں گے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے درخواست کے ساتھ حقائق کی سمری لگائی اس میں بتائیں، کیا آپ کہتے ہیں شکایت ایڈیشنل سیشن کے بجائے مجسٹریٹ کو جانی چاہئے تھی؟
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ آہستہ آہستہ ہمیں سمجھائیں، آپ کہتے ہیں پہلے معاملہ مجسٹریٹ اٹھائے گا پھر ہی سیشن کورٹ میں ٹرائل ہوگا جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی مجسٹریٹ پہلے دیکھے گا کہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل 5 اگست کو دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ ماتحت عدالت کو واپس بھیجا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی بھی استدعا کر رکھا ہے۔
اس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے، موجودہ کیس یہ نہیں ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس بھیجا جا سکتا تھا یا نہیں، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آئے ہیں، توشہ خانہ مرکزی کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے کیا اس کو چیلنج کیا گیا؟۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا، ’دائرہ اختیار کا معاملہ آپ نے چیلنج کیا تھا، اور خود ہی کہہ رہے ہیں کہ دوسری عدالت میں کیس زیرالتوا ہے۔‘
جسٹس جمال خان مندوخیل نے پھر لطیف کھوسہ سے استفسار کیا، کیا سپریم کورٹ کے یہ کیس سننے سے مرکزی کیس کا فیصلہ متاثر نہیں ہوگا، آپکی اپیل منظورہوجاتی ہے تو ٹرائل کورٹ تو فیصلہ سنا چکی، پھر یہ کیس کہاں جائے گا۔’
لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت کوگھڑی کی سوئیاں واپس پہلے والی پوزیشن پرلانی ہونگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہو گا پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔ ہائیکورٹ نے 4 اگست کے فیصلے میں توشہ خانہ کیس سے متعلق سوالات کی فہرست بھیجی تھی، کیا ٹرائل کورٹ نے اُن سوالات پر فیصلہ کیا، درخواست گزار کی شکایت ہے کہ ہائیکورٹ نے فیصلہ کرنے کے بجائے کیس واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔ کیس یہ ہے کہ توشہ خانہ کیس غلط عدالت میں بھیجا گیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 13 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)