ہر سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی حاصل ہے،نگران وزیر اطلاعات
تنقید اُن کا جمہوری حق ہے، ہم یہ حق اُن سے نہیں لے سکتے،مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی سیاسی دوست اور سیاسی دشمن نہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی حاصل ہے، تنقید اُن کا جمہوری حق ہے، ہم یہ حق اُن سے نہیں لے سکتے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ ہم کسی سیاسی جماعت کے حق میں اور نہ ہی کسی کے مخالف ہیں، ملک کے آئین اور قانون کے تحت چلنے والی کسی بھی کارروائی میں ہم کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، اگر کسی کے خلاف آئین، قانون اور عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں ہم اس عمل کو نہیں روک سکتے۔
انتخابات کے حوالے سے سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، حلف کی خلاف ورزی کا سوچ نہیں سکتے، ہمارے پاس ناامیدی کی کوئی خبر اور وعدہ خلافی کا کوئی شائبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ پر پورا شیڈول جاری کر رکھا ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں کو مہم کے لئے 54 دن دینا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومتی امور کو بہتر بنائیں، مہنگائی ایک حقیقت ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا بیچنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
صدر مملکت کے ٹویٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جس دن ٹویٹ کیا اسی دن ہم نے قانونی پوزیشن واضح کر دی تھی۔صدر مملکت کو ریاستی نظام میں ممتاز حیثیت حاصل ہے، صدر مملکت آئین کے تحت پارلیمان کا حصہ ہیں، ہماری حکومت ان کے منصب کا احترام کرتی ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی بزنس ہب ہے، نگران وزیراعظم نے یہاں کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کریں گے، عوام کے پیسے کا ضیاع نہیں کیا جائے گا، 16 رکنی کابینہ کا ہر رکن اپنے شعبہ کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائوں، مدد اور آئیڈیاز کی ضرورت ہوگی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل





