لاہور : معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان ایک اور وعدے کی تکمیل کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم آج 10 مقامات پر تاریخ ساز ایفورڈ ایبل ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کریں گے، پنجاب میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، 32مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس مد میں 3 ارب روپے فراہم کیے ہیں، منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا، عوامی سہولت کے لیے گھر کی قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھر کی قیمت 10 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں وصول کی جائے گی، عمران خان عوام کی فلاح اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مفاد پرست حکمرانوں نے غریب عوام کو صرف زخم دیئے ہیں، محدود آمدن کے حامل افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے سے یقیناً عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- an hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- an hour ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 34 minutes ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 20 minutes ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 15 minutes ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 hours ago