وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات، وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علاقے کےمسائل سنے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔
حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ نگراں حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشش کرے گی۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیرِ اعلی علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago




