اپنے کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والا عوام کو تکلیف دے کے لندن بھاگ گیا،شیخ رشید
لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہےکہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو اپنے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتا تھا اور آٹا چینی مفت بانٹنے کی بات کرتا تھا اور عوام کو تکلیف دے کے لندن بھاگ گیا ہے اور جاتے جاتے اپنے نیب اور منی لانڈرنگ کے سارے کیس ختم کرا گیا
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ بلاول کے 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہےاور شہباز شریف یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھےکہ میں نے آئی ایم ایف کے سربراہ سے 3 ملاقاتیں کر کےیہ معاہدہ کرایا اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہےکہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی ہے۔
پہلے یہ کہتے تھے IMFکا معاہدہ بلاول کے 50سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہےاور شہباز شریف یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھےکہ میں نے IMFکے سربراہ سے 3ملاقاتیں کر کےیہ IMFکا معاہدہ کرایا اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہےکہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 29, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے جو 10,10کروڑ روپے اپنے ممبروں کو ترقیاتی کاموں کے لئے دیے ہیں اُن سے غریبوں کے بجلی کے بل ادا کیےجائیں۔ 16مہینے حکومت میں رہے اور سارا کیا دھرا ان کا ہےاب ایک ہفتے کی نگران حکومت پر ملبہ ڈال رہے ہیں اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ 200 روپے ڈالر کرانے والا اسحاق ڈار بھی اپنے گرو کے پاس لندن پہنچ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بجلی کے معاہدے ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ کیے وہ امپورٹڈ فیول کے تھے اور ساہیوال میں بھی جاکے کارخانہ لگا دیا اسکی قیمت آج قوم ادا کر رہی ہے بجلی استعمال نہیں کر رہے لیکن معاہدے کے تحت کارخانے داروں کو مفت پیسے دے رہے ہیں جو غریب کے بل میں وصول کرکے ڈکیتی کی جارہی ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 7 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago



