Advertisement
پاکستان

نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اہم ریمارکس

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 29th 2023, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اہم ریمارکس

نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے،کیا سپریم کورٹ اپنا کام بند کر دے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بارے میں ریمارکس دیے ہیں کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا اور اس آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف کیس پر سماعت کی

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میرے ایک ساتھی جج نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا حوالہ دیا، آپ کو شاید معلوم نہ ہو، اٹارنی جنرل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر اور ریویو آف ججمنٹ قانون میں مطابقت کی بات کی، یکم جون 2023کو اٹارنی جنرل نے عدالت سے مزید وقت مانگا، آٹھ جون کو اٹارنی جنرل نے کہا بجٹ سیشن کے بعد پارلیمنٹ سے قانون میں درستگی کریں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں آج حکومت کا کیا موقف ہے، کیا کسی معطل شدہ قانون کی روشنی میں تمام مقدمات پر سماعت روک دیں، دوسرا حل یہ ہے کہ عدالت اپنا کام جاری رکھے اور پارلیمنٹ طے کرے، احترام کیساتھ کہنا چاہتا ہوں یہ محض تاثر ہے کہ قانون موجود ہے، اگر قانون موجود ہے تو پھر ترمیم کی بات کیوں کی گئی۔

وکیل مخدوم علی خان نے استدعا کی کہ عدالت کسی بھی قانون کالعدم قرار دینے سے قبل انتہائی احتیاط کرے، جب تک کسی قانون میں نظرثانی نہ ہو وہ قانون برقرار رہتا ہے۔

چیف جسٹس نے مخدوم علی خان سے کہا کہ ہم کسی قانون کو کالعدم قرار نہیں دے رہے، اس قانون کے ذریعے آئین کی خلاف ورزی کی گئی اور پہلی بار سپریم کورٹ کے انتظامی امور میں مداخلت کی گئی، اس کے ذریعے وہ ریمیڈی دی گئی جو آئین میں موجود ہی نہیں، آپ درخواست دیں ہم آپ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس میں سنیں گے، بات یہ ہے کہ کیا سپریم کورٹ اپنا کام بند کر دے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس قانون میں ایسی ترامیم کی جائیں کہ آئین سے مطابقت نظر آئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا حکم امتناع کی موجودگی میں اس کیس کی سماعت ہونی چاہیے یا فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، اس قانون سازی سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں ، ہم نے اس لیے حکم امتناع دیا، ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میری رائے میں یہ سوال سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ کے سامنے ہے، چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ نیب ترامیم سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ دیا جائے، یا پھر سپریم کورٹ نیب ترامیم پر فل کورٹ تشکیل دے۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ فیصلہ دے چکا بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کا ہے۔

چیف جسٹس نے نیب ترامیم کے بارے میں ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے تحریری جواب سے اختیارات کے امین ہونے کا تاثر ملا ہے، انہوں نے خیانت کو اپنے دلائل کا مرکزی نکتہ بنایا ہے،ان کا مؤقف ہے کہ نیب ترامیم سے کچھ لوگوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہیں اور نیب ترامیم سے قانون کی کچھ شقیں ہی ختم کر دی گئیں۔

وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ کسی ملک کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں ملا جس میں کوئی قانون صرف اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا ہو کہ اس سے سزا میں کمی کی گئی تھی، اگر نیب کسی کو حراست میں رکھے، ریفرنس دائر نہ کرے یا 90 روز تک ملزم کی ضمانت نہ ہو اس سے اختیارات کے امانت دار کی توثیق کیسے ہوتی ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے بھی کہا کہ قانون میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے اس میں امانت کہاں سے آگئی؟ پارلیمنٹ قانون ختم بھی کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 14 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 15 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 8 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 15 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
Advertisement